آئی سی سی کی جانب سے ربادا پر عائد 2میچز کی پابندی ختم

آئی سی سی کی جانب سے ربادا پر عائد 2میچز کی پابندی ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(نیٹ نیوز)جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر کگیسوربادا آئی سی سی کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف اپیل جیت گئے، آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ اپیل کمشنر مائیکل ہیرن نے ان پر عائد دو میچز کی پابندی ختم کر دی، میچ فیس جرمانے میں 25 فیصد کمی کی گئی جبکہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا، ربادا اب کینگروز کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ سماعت کے بعد جوڈیشنل کمشنر نے کہا کہ ربادا لیول ٹو چارج کے مرتکب نہیں اسلئے ان پر عائد دو میچز کی پابندی ختم کی جاتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ میچ فیس جرمانے میں بھی کمی کر کے 25 فیصد کر دی گئی ہے اور انہیں تین کی بجائے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے بھی جوڈیشنل کمشنر کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف کوئی اپیل نہیں کریں گے۔