سکیورٹی بہتر ہونے پر میچز پاکستان منتقل ہوئے ،ظہیر عباس

سکیورٹی بہتر ہونے پر میچز پاکستان منتقل ہوئے ،ظہیر عباس

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق چیئرمین آئی سی سی ظہیر عباس نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کے پہلے کی نسبت زیادہ میچز پاکستان منتقل ہوئے ہیں،توقع ہے کہ اگلا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سندر سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے اس بار پاکستان کولفٹ ہینڈ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی شکل میں نیا ٹیلنٹ ملاہے امیدہے کہ وہ آگے تک جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتے ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر آصف علی ٹیپو نے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد صنعتی ورکروں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

جبکہ ظہیر عباس کی شرکت ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...