پاکستان آنے اور پاکستانیوں کی محبت سمیٹنے کا فیصلہ کیا،روسو

پاکستان آنے اور پاکستانیوں کی محبت سمیٹنے کا فیصلہ کیا،روسو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ تھری کا میلہ لاہور میں سج چکا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ریلی روسو بغیربتائے لاہور پہنچ گئے اور ہوٹل پہنچنے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کر کے پاکستانیوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ ریلی روسو ہیں جو ابتدائی طور پر پاکستان آنے کے معاملے پر شش و پنج کا شکار تھے مگر بالآخر انہوں نے پاکستان آنے اور پاکستانیوں کی محبت سمیٹنے کا فیصلہ کر ہی لیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ’’ریلی روسو ہوں، آپ یقین نہیں کریں گے کہ میں اس وقت کہاں ہوں۔ میں اس وقت پاکستان میں ہوں اور لاہور میں بیٹھا ہوں۔ یہاں آ کر بہت زیادہ پرجوش ہوں ۔نئے کھلاڑی بھی آ رہے ہیں جس کے باعث ہمارے جوش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ آپ لوگوں کو سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرتے ہوئے دیکھوں گا۔‘‘