دورہ پاکستان، ویسٹ انڈین کرکٹرز کو 25 ہزار ڈالرز کی اضافی ادائیگی

دورہ پاکستان، ویسٹ انڈین کرکٹرز کو 25 ہزار ڈالرز کی اضافی ادائیگی

جمیکا(یو پی آئی)ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنے کنٹریکٹ اور غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے پر تقریباً 25 ہزار ڈالر اضافی ادائیگی کررہا ہے۔رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز یکم ،2 اور 3 اپریل کو کراچی میں ہوگی اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جانی گریو نے کرک انفو کو بتایا کہ پاکستان اپنے ملک میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے ۔ پی سی بی نے اس سیریز کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو ادائیگی کردی ہے جسے کھلاڑیوں کو اضافی معاوضے کی صورت میں استعمال کیا گیا۔جانی گریو نے کہا کہ اس سیریز سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو کوئی مالی فائدہ نہیں ہورہا، ہم اپنی ٹیم کو صرف پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں معاونت کیلئے بھیج رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی