ویمن کرکٹ،پاکستان نے سری لنکاکو69رنز سے ہرا دیا
ڈمبولا (نیٹ نیوز)جویریہ خان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکاکو پہلے ایک روزہ میچ میں 69 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔منگل کو کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 250 رنز بنائے، جویریہ خان 113 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، ندا ڈار 34، ثنا میر 27، کپتان بسمعہ معروف 19، ناہیدہ خان 13، منیبہ علی اور سدرہ امین بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئیں، نتالیہ پرویز نے 21 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں، جیان گنی اور ششیکالا سری وردنے نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکن ویمن ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46ویں اوور کی دوسری گیند پر181 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کپتان جیان گنی 46 اور ششیکالا سری وردھنے 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں، بسمعہ معروف نے 3، ثنا میر نے 2 جبکہ دیانا بیگ، نتالیہ پرویز، ناشرہ اور ندا ڈار نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔