راشدخان کی تباہ کن باؤلنگ، افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
ہرارے (یو پی آئی)آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ سپر سکس مرحلے میں راشد خان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 178 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، 54 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد گلبدین نائب اور نجیب اللہ زدران حریف باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر یو اے ای کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، گلبدین 74 اور نجیب 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔