انگلینڈ ویمن نے بھارت اے کو ٹورمیچ میں شکست دیدی

انگلینڈ ویمن نے بھارت اے کو ٹورمیچ میں شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( یو پی آئی) )کیٹی جارج کی شاندار ہیٹرک کی بدولت انگلینڈ ویمن نے بھارت اے ویمن کو ٹور ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں شکست دے دی۔ بھارت اے نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے، ونیتھا 40 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، کیٹی جارج نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹرک سکور کی، انہوں نے 3 اوورز میں 6 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8.3 اوورز میں حاصل کیا، میچ جیتنے کے بعد بھی انگلش کھلاڑیوں نے بقیہ اوورز میں بیٹنگ کی اور 4 وکٹوں پر 210 رنز بنائے، سکیور نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔