ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیلا اور اسے جیت کر بھی دکھایا :عمید آصف

ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیلا اور اسے جیت کر بھی دکھایا :عمید آصف

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی کے فاسٹ باولر عمید آصف نے کہا ہے کہ ہم نے ہر میچ کو آخری میچ سمجھ کر کھیلا اور اسے جیت کر بھی دکھایا۔ عمید آصف کا کہناتھا کہ آخری بال پر پریشر تھا لیکن اس گیند پر کھیلنا چاہیے ، ہم نے بھی ایسا ہی کیا اور جیت گئے۔ انہوں نے کہاکہ میں کبھی اگلے دن کی نہیں سوچتا صرف اسی دن کی سوچتا ہوں جب کھیل رہا ہوتا ہوں۔

واضح رہے کہ عمید آصف نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 2وکٹیں لیں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مورگن کا مزید کہنا تھا کہ عارضی کپتانی مشکل ہوتی ہے ،میری نیک خواہشات کراچی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی