پی ایس ایل، غیر ملکی کمنٹیٹرز کے لاہور میں سیر سپاٹے

پی ایس ایل، غیر ملکی کمنٹیٹرز کے لاہور میں سیر سپاٹے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں کمنٹری کیلئے آئے ہوئے غیر ملکی کمنٹیٹرز ایلن ویلکنز اور ڈیرن گنگا نے لاہور میں سیر سپاٹے کیے۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن گنگا کا کہنا ہے کہ انہیں لاہور میں آکر بے حد خوشی ہوئی اور لاہور کے اولڈ سٹی کی سیر کرنا ان کے لیے انتہائی دلچسپ اور حیران کن تجربہ ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈیرن گنگا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان کے ساتھ لاہور کے اولڈ سٹی ایریا کی سیر کی جہاں شاہی حمام اور وزیر خان مسجد کا دورہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ پاکستان آئے اور اپنے پہلے کپتان ماجد خان کے ساتھ لاہور کے اولڈ سٹی ایریا کی سیر کر رہے ہیں۔ ایلن ویلکنز کا کہنا تھا کہ لاہور کے اولڈ سٹی ایریا کی سیر کنے کا تجربہ ان کے لیے انتہائی حیران کن رہا۔سوشل میڈیا پر ایلکن والکنز، ڈیرن گنگا اور ماجد خان کے لاہور میں سیر سپاٹے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے پاکستان آنے والے مہمان لاہور شہر میں شاہی رکشہ میں سواری کرتے، وزیر خان مسجد اور دیگر تاریخی تعمیرات سے محظوظ ہوتے دیکھا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...