پیپلز پارٹی لاہور ذوالفقار بھٹو کی برسی میں بھرپور شرکت کریگی،عزیز الرحمن چن

پیپلز پارٹی لاہور ذوالفقار بھٹو کی برسی میں بھرپور شرکت کریگی،عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی لاہور بھرپور شرکت کرے گی۔ اس سلسلہ میں لاہور تنظیم ایک عظیم الشان قافلہ لے کر جائے گی۔ جس میں بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنوں شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے جنہوں نے امت مسلمہ کو متحد کیا۔ نیوکلیئر پروگرام کی بنیاد رکھ کرپاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ خواتین، طلبہ، مزدوروں، حاریوں اور کسانوں کو زبان اور پہچان دی اور اپنا حق لینے کا قرینہ سکھایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی اُن کی برسی ان کی شخصیت کے شایانہ شان منائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پارٹی کو متحرک اور مضبوط کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے پیپلز پارٹی کے پاس بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں جراتمند، بہادر اور زیرک قیادت موجود ہے۔

عزیز الرحمن چن

مزید : میٹروپولیٹن 4