(ن)لیگ عوام کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی، محمود اختر گورائیہ
فیروز والہ (نمائندہ پاکستان ) مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے چیف آرگنائزر محمود اختر گورائیہ نے کہا زرداری اور نیازی کا گٹھ جوڑ اب پوشیدہ نہیں رہ سکتا اپوزیشن لیڈر نے آئندہ کی صورتحال سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے جس سے اندازہ ہو چکا ہے کہ تمام اپوزیشن کو نواز شریف کی مقبولیت سے خوف ذدہ ہیں رخنہ ڈال کر ملک کی ترقی کو روکنا ہے لیکن عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مزاحمت کریں گے اور انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیں گے محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسی سے لڑائی نہیں چاہتی سیاست خدمت اور برداشت کا نام ہے میاں براداران نے ہر دور حکومت میں تاریخ ساز اقدامات کر کے قوم کے دل جیتے ہیں مخالفین کی جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست ان کی سب سے بڑی دشمن ہے اور عوام کا میاں براداران کے کھڑا ہونا ان کی واضح دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیازی اور زرداری عوام کو دھوکہ دینے کیلئے مختلف بہانوں کے روپ میں عوام کو جھانسا دے رہے ہیں مگر عوام ان کے جھانسوں میں نہیں آئیں گے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔