سوشل گروپ آف سکولز سسٹم کی 22 ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

سوشل گروپ آف سکولز سسٹم کی 22 ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین محمد صادق صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت، ڈسپلن اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دینے چاہیے کیونکہ یہی بچے ہماری قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔ تعلیمی معیار کو کامیاب بنانے کیلئے بچوں کی حاضری بہت ضروری ہے۔ وہ آج سوشل گروپ آف سکولز سسٹم باٹا پور کی 22 ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ حبیب صدیقی نے کیا جبکہ نعت شریف نعمان اور مرتضیٰ نے پیش کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد اظہر صادق اور محمد اطہر صادق نے سرانجام دیئے۔ مہمانانِ خصوصی رضوان یوسف، ملک اشفاق، طارق چوہدری، عمران یوسف، حافظ عمر صدیقی، محمد افتخار کے علاوہ والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی سنایا گیا۔ جس کے احترام میں شرکائے تقریب کھڑے ہوگئے۔


جبکہ تقریب میں طلباء وطالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جن میں ملی نغمے، ویلکم، مختلف خاکے، تقریب ، میوزک پر فارمنس، صوفیانہ کلام، ڈریس شو، پری شو، قوالی اور دیگر شامل تھے۔ سوشل گروپ آف سکولز سسٹم کے چیئرمین محمد صادق صدیقی، مہمانانِ خصوصی رضوان یوسف، عمران یوسف، حافظ عمر صدیقی، ملک اشفاق، طارق چوہدری کے علاوہ ٹیچرز نے طلباء وطالبات میں رائیٹنگ ، بہترین یونیفارم، ڈسپلن اور اعزازی انعامات دیئے۔ ان میں پریپ کلاس سے 10 کلاس کے طلباء وطالبات شامل تھے۔ تقریب میں ٹیچرز، مسز فرح صادق، میڈم منزہ، میڈم وجیہ، میڈم شازیہ، میڈم مائرہ، میڈم سدرہ کے علاوہ دیگر ٹیچرز اور سکول انتظامیہ کے اراکین بھی شریک تھے۔