ملکی تعمیر و ترقی کیلئے آنے والی نسلوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا ،حاجی عرفان

ملکی تعمیر و ترقی کیلئے آنے والی نسلوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا ...

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان ) بار ایسوسی ایشن فیروز والہ کے سابق صدر اور نجی تعلیمی ادارے کے ڈائریکٹر حاجی محمد عرفان بھلاایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے آنے والی نسلوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا اقوام عالم میں اپنے آپ کو منوانے کیلئے جدید تعلیم کا حصول انتہائی ضروری ہے اور یہ جدید تعلیم سے آراستہ ذہین طلبہ و طالبات ہی ملک و قوم کا اصل سرمایہ ہے جو موجودہ چیلجوں کو احسن طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ٹی روڈ رچنا ٹاؤن شاہدرہ کے نجی تعلیمی ادارے کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاڈائریکٹر حاجی عرفان بھلا ایڈووکیٹ نے کہا تعلیم کے فروغ سے ہی قوموں کا مستقبل روشن ہوتا ہے تعمیر و ترقی کی منزلیں تیزی سے طے کرنے کیلئے ہر فرد کیلئے تعلیم کی اشد ضرورت ہے نوجوان مستقبل کے معمار ہیں اس لیے طلبہ و طالبات کو چاہئے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز کریں

دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم کے فروغ کے سلسلہ میں تعلیمی ادارے کے سسٹم اساتذہ کی خدمات نمایا ہیں آخر میں ڈائریکٹر محمد عرفان بھلا نے نمایا پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر طلبہ و طالبات دلچسپ ٹیپلو پیش کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...