کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے آرٹ کے مقابلو ں کی تقسیم انعامات

کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے آرٹ کے مقابلو ں کی تقسیم انعامات

لاہور(پ ر)ایک ماں کی آنکھیں شدت جذبات سے بھر آئیں جب اس نے جگر کی بیماری سے فوت ہونے والی اپنی آرٹسٹ بیٹی کو ملنے والا 50,000روپے کا انعام پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے آرٹ کے مقابلے ’’ہیلنگ ود آرٹ‘‘ کی تقریب تقسیم انعامات میں وصول کیا۔ امراہا اعتزاز نے اپنی بیماری کے دوران پینٹنگز بنائیں تھیں۔ ہسپتال کی انتظامیہ اور تقریب کے شرکاء نے امراہا اعتزاز کی ماں ڈاکٹر لبنیٰ اعتزاز کے جذبات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ یہ تقریب پی کے ایل آئی کے ہیپاٹائٹس پریوینشن اینڈ ٹریٹمنٹ پروگرام کی پہلی سالگرہ کے دن منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ورچوئل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نوید ملک تھے۔ پی کے ایل آئی کے سی ای او ڈاکٹر سعید اختر، سی او او ڈاکٹر عامر یار خان ودیگر بھی تقریب میں شریک تھے۔

، چیئرمین گیسٹرو اینٹرولوجی ڈاکٹر عبدالنادر، کنسلٹنٹ انیستھیزیا ڈاکٹر معصومہ سعید، ہیڈ آف مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ التمش پرویز، دیگر ڈیپارٹمنٹ اور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور مقابلہ میں حصہ لینے والے افراد اور بچے اس تقریب میں شریک ہوئے۔ اس مقابلے میں ملک بھر کے چالیس سے زائد شہروں کے تعلیمی اور آرٹ کے اداروں، مختلف آرٹسٹس نے 1750کے قریب انٹریز بھیجیں۔ پہلی دوسری اور تیسری پوزیشنز کیلئے بالترتیب دو لاکھ، ایک لاکھ اور پچہتر ہزار کے انعامات رکھے گئے تھے جبکہ پچاس ہزار روپے کی سپیشل کیٹگری میں تین انعامات دئے گئے۔ مقابلہ میں جیتنے والے تیس بچوں میں دس ہزار، پانچ ہزار، دو ہزار اور ایک ہزار کے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ پی کے ایل آئی کے اس مقابلے کا مقصد معاشرے میں جگر اور گردے کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس کے علاوہ اس صحتمندانہ سرگرمی سے ہسپتال میں مریضوں کیلئے ایک آرام دہ ، پرسکون اور شفا بخش ماحول بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...