پیر عتیق الرحمان ؒ کی زندگی عشق رسول ؐ سے عبارت تھی،راغب حسین نعیمی

پیر عتیق الرحمان ؒ کی زندگی عشق رسول ؐ سے عبارت تھی،راغب حسین نعیمی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ پیر عتیق الرحمان ؒ کی زندگی خوف خدا ا ورعشق رسول ؐ سے عبارت تھی۔آپ ؒ ساری زندگی نظام مصطفی کے نفاذ اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے، ان کی دینی وملی،فلاحی وسماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔پیر محمد عتیق الرحمن ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت علما ء جموں و کشمیر کے صدر سجادہ نشین دربار عالیہ فیض پور شریف مولانا پیر محمد عتیق الرحمان کے انتقال پرجامعہ نعیمیہ میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جامعہ نعیمیہ کی انتظامیہ اورنعیمی خاندان نے پیر حبیب الرحمان گیلانی ودیگرلواحقین سے رنج وغم اورگہرے دکھ کااظہار کیا ۔ تعزیتی اجلاس میں شیخ الحدیث مولانا محبوب احمد،ڈاکٹرمحمدسلیمان قادری،مفتی غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدعمران حنفی،مفتی محمدہاشم رضوی،مفتی محمدعارف حسین ،مفتی محمدمدنی،پیر سید زین العابدین شاہ،محمد صابر نقشبندی،قاری رفیق نقشبندی،محمد کلیم فاروقی،قاری ذولفقار نعیمی،قاری غلام محی الدین،علامہ غلام یاسین،علامہ مسعود سیالوی،مولانا ارشد جاوید،پیرفاروق احمد،حاجی عمران حسین،مفتی بلال فاروق نعیمی،مولانا محمدسلیم نعیمی ودیگر اساتذہ ،مدرسین بھی موجودتھے۔اجلاس میں پیر محمد عتیق الرحمنؒ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی وخصوصی دعاکرائی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...