حکومت نے اپنی مرضی کے مطابق حلقہ بندیا ں کیں،ایم شاہ زید

حکومت نے اپنی مرضی کے مطابق حلقہ بندیا ں کیں،ایم شاہ زید

لاہور( پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم شاہ زید خان نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات ہیں حکومت نے من مرضی کے حلقے بنا کر تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف سازش کی ہے الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔

اور جہاں ضروری ہوا وہاں حلقہ بندیوں میں مناسب تبدیلیاں بھی کروائیں گے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ30سے اقتدار پر قابض سسیلین مافیا کے خلاف بر سر پیکار ہیں میں بڑے بڑے بول بولنے والا انسان نہیں ہوں تکبر کرنے والوں کا صفایا اللہ کی ذات خود کرے گی ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ، حکومت کی معاشی پالیساں عوام دشمنی پر مبنی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...