ڈاکٹر عامرلیاقت نے (ن) لیگ کو پریشان کر دیا،شہزاد یونس

ڈاکٹر عامرلیاقت نے (ن) لیگ کو پریشان کر دیا،شہزاد یونس

لاہور( پ ر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے نواز شریف اور انکے حواریوں سخت پریشان ہے ، ن لیگ چھوڑنے والوں کی لمبی لائین ہے اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کی بھی لمبی لائین ہے ، اگلی باری نہیں، خواری نواز لیگ کا مقدر بنے گی،اپنی تجوریاں بھرنیوالوں نے معیشت کو کمزور کر دیا۔

کیلئے ملکی معیشت کو قرضوں کے بوجھ تلے دبادینے والے عوام کے سامنے سر اٹھاکر چلنے کی جرأت نہیں کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ حکمرانوں کی ائیر لائن اور سٹیل ملز کیسے منافع میں جاتی ہیں جبکہ سرکاری سطح پر چلنے والے ادارے دیوالیہ ہو رہے ہیں؟ اور انہیں کوڑیوں کے بھاؤ ٹھکانے لگانے کی تیاری ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل درباریوں کو اربوں کے فنڈز اور سرکاری نوکریوں کا کوٹہ تقسیم کرنے والے جاتے جاتے بھی ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4