مون لائٹ سکولزسسٹم کی تقریب ،ایم پی اے چودھری اقبال کی خصوصی شرکت

مون لائٹ سکولزسسٹم کی تقریب ،ایم پی اے چودھری اقبال کی خصوصی شرکت

لاہور(پ ر) مون لائٹ سکولز سسٹم کے زیر اہتمام الحمرا ہال نمبر2میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے اور چیئرمین پریولج کمیٹی پنجاب چوہدری محمد اقبال اور آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری محمد اقبال کا کہنا تھا کہ مون لائٹ سکول کی برانچ گجرات کا افتتاح آج سے 25سال پہلے میں نے کیا تھا۔ اس کے بعد اس ادارے سے ایسا رشتہ بنا جو کبھی ختم نہ ہوا۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت پر خصوصی طور پر توجہ دیں۔ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ دنیا میں جو انسان بھی محنت کرتا ہے وہ ترقی کرتا ہے۔ چیئرمین مون لائٹ سکول کاشف ادیب جاودانی کا کہنا تھا کہ میرے والد ادیب جاودانی نے صحافت اور تعلیم کے میدان میں طویل عرصہ خدمات دیں اور لاکھوں افراد کو اس ملک کا کارآمد شہری بنایا۔ میں آج ان کا ہی مشن آگے بڑھا رہا ہوں۔ تقریب میں لمز کے ڈائریکٹر چوہدری رمضان نے مون لائٹ سکولز کی تمام برانچوں کے لئے ای لائبریری بنانے کا اعلان کیا۔ تقریب سے پروفیسر نعیم اختر پرنسپل دیال سنگھ کالج چیئرمین یو سی شجاع بٹ، رضوان بٹ اور ملک طیب نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4