پشاور کا شوکت خانم دنیا کا بہترین ہسپتال ہے،تبسم انوار وہرہ

پشاور کا شوکت خانم دنیا کا بہترین ہسپتال ہے،تبسم انوار وہرہ

لاہو ر (پ ر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی نائب صدر تبسم انوار وھرہ نے کہا کہ پشاور کا شوکت خانم صرف 4ارب روپے میں تعمیر ہوا جسے دنیا کا بہترین ہسپتال کہا جا سکتا ہے اس کے برعکس پنجاب کے حکمرانوں نے میٹروپر 70ارب اور اورنج ٹرین پر 300ارب روپے ضائع کر دیے جس سے دوسرے اضلاع میں احساس محرومی پیدا ہو انہوں نے کہا کہ ا ن لیگ کا ہر میگا پراجیکٹ صرف اور صرف میگا کرپشن کیلئے ہوتا ہے ۔

ن لیگی حکومت کی کرپشن نے صحت ،تعلیم ،روزگار ، امن و امان اور پینے کا صاف پانی تک عام آدمی سے چھین لیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل کا واحد حل تحریک انصاف کا اقتدار میں آنا اور عمران خان کا وزیر اعظم بننا ہے ہم اقتدار میں آکر انشاء اللہ عام آدمی کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4