پی ایس پی کی قیادت سیاست میں اعتدال کی حامی ہے

پی ایس پی کی قیادت سیاست میں اعتدال کی حامی ہے

لاہور(جنرل رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کی قیادت سیاست میں اعتدال کی حامی ہے۔سیاست میں انتقام کارویہ جمہوری نظام کوعدم استحکام سے دوچار کردے گا۔سیاسی اختلاف رائے کودشمنی کارنگ نہ دیاجائے،سیاسی کارکنان ایک دوسرے کی قیادت کوناپسندکرسکتے ہیں مگرانہیں کسی کی توہین کرنے کاحق نہیں پہنچتا۔ہماری جماعت کے بانی اورمرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورسیکرٹری جنرل رضاہارون کی تعمیری سیاست قومی مفاہمت کی علامت ہے۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ کسی منتقم مزاج انسان کوپاکستان کاوزیراعظم منتخب نہیں کیاجاسکتا۔مصطفی کمال کی شخصیت اورسیاست میں اعتدال ہے ،وہ ہرپیچیدہ معاملے کابھی افہام وتفہیم سے پائیدارراہ حل تلاش کرنے کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کا تدبر اورصبروتحمل ان کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہے ۔پرتشدد سیاست کی حمایت سے یقیناہرسطح پر نفرت کوفروغ ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی کیلئے جنون اور نفاق کاتاریک راستہ ترک کرناہوگا۔حکمران جماعت کی قیادت بھی اپنے انتہا پسندانہ طرزسیاست کاجائزہ لے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کسی فرد کی طرف سے جوتامارکر نوازشریف کی توہین قابل مذمت ہے۔

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1