کاروباری طبقے پر ٹیکسوں کا ٰنفاذ لمحہ فکریہ ہے،ریلیف ہونا چاہیے

کاروباری طبقے پر ٹیکسوں کا ٰنفاذ لمحہ فکریہ ہے،ریلیف ہونا چاہیے

لاہور ( پ ر ) نائب صدر پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ لاہور عامر احسان بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی پر ٹیکسز کا نفاذ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ بجائے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے ان پر ٹیکسوں نافذ العمل ہونے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ لاہور بھر میں مارکیٹوں کی حالت زار اور مسائل کی بھر مار نے تاجروں کو شدید پریشانی سے دوچار کیا ہے جن میں سیکورٹی سے لیکر تجاوزات جیسے گھبیر مسائل نے تاجروں کی ناک میں دم کیا ہے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے موجودہ حکومت کے پاس کوئی بھی حکمت عملی نہیں ہے ، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ تاجروں کے بنیادی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔

عامر احسان

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...