واٹر فلٹریشن پلانٹس کی خرابی کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی خرابی کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے لاہو ر میں بیشتر علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی خرابی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے سے اہل علاقہ کو صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ ناکام دکھائی دیتا ہے جبکہ کئی علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود ہی نہیں ہیں اور انہیں نظر انداز کردیا گیا ہے۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ لاہور کے علاقے برکی ،ہڈیارہ، ہیئر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نہ ہونے کے برابر ہیں اور جو ہیں وہ بھی خراب ہیں۔دیہی علاقہ کی کئی یونین کونسلز میں واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب ہی نہیں کیے گئے جبکہ جہاں پلانٹ لگائے گئے وہ بھی چالو حالت میں نہیں ہیں جس کے باعث ہزاروں افراد صاف پانی نہ ہونے کے باعث کئی خطرناک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔

قرارداد

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...