پیپلز پارٹی پوری طاقت سے میدان میں آچکی ہے،نرگس فیض ملک

پیپلز پارٹی پوری طاقت سے میدان میں آچکی ہے،نرگس فیض ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پیپلزپارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پوری طاقت سے میدان میں آچکی ہے ، سینٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوچکی ہے، عوام اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں،2013کے آر او کے انتخابات تھے جس میں پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے جو بویاتھاوہی کاٹ رہے ہیں ، بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی وزیراعظم تھیں لیکن وہ بھی عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں،نوازشریف نے انہیں سوئس مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے پر مجبورکیا۔
نرگس فیض