کل مسالک شہداء ختم نبوت کانفرنس آج شالیمار روڈ پر ہو گی

کل مسالک شہداء ختم نبوت کانفرنس آج شالیمار روڈ پر ہو گی

لاہور (پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام 1953ء کی تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت کے 10ہزار شہداء کی یاد میں کل مسالک شہداءِ ختم نبوت کانفرنس آج 21مارچ بروز بدھ ساڑھے گیارہ بجے دن مشائخ سیکریٹ 10شالیمار روڈ لاہور میں منعقد ہوگی ۔کانفرنس میں امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے علماء ، دینی و مذہبی راہنما شرکت و خطاب کرینگے اور شہداءِ ختم نبوت کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے عظیم مقدس مشن کو زندہ و تابندہ رکھنے کے ضمن میں تجدید عہد اور کانفرنس کے اختتام پر دینی راہنما ناموسِ رسالتؐ و عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خاتمے اور 1973ء کے متفقہ اسلامی آئین کی تمام اسلامی شقوں کے دفاع کے سلسلہ میں مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کرینگے۔

کانفرنس

مزید : میٹروپولیٹن 1