سیاسی فضا بدل چکی اب تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا،عبدالعلیم

سیاسی فضا بدل چکی اب تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا،عبدالعلیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 21مارچ کے دورہ گوجرانوالہ کی تیاریوں کوحتمی شکل دے دی گئی اُن کا گوجرانوالہ شہر میں 9مقامات پر تاریخی استقبال ہوگا ۔ پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے بتایا کہ پارٹی کارکن انتہائی پُرجوش ہیں اور وہ اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرکے ثابت کرینگے کہ سارے پنجاب کی طرح گوجرانوالہ کی بھی سیاسی فضا بدل چکی ہے اَب ملک گیر تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اَب عوام ووٹ کی طاقت سے کرپشن کوہمیشہ ہمیشہ کے لئے خیرآباد کہہ دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست پر سیاہ داغ بن چکے ہیں،عدالتوں کیخلاف ہرزہ سرائی سے کرپشن کیسز ختم نہیں ہوجائیں گے،دامن صاف ہوتا تو دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے منی ٹریل پیش کردیتے انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کسی ایک الزام کا بھی جواب نہ دے پانے والوں کا ماضی اور حال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،بھول جائیں کہ عوام ایک بار پھر ان کے جھوٹے وعدوں اور بے سروپا دعوؤں کا اعتبار کرینگے۔

عبدالعلیم

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...