پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کا پی پی144میں ممبر شپ کیمپ

پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کا پی پی144میں ممبر شپ کیمپ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 144 لاہور کے زیر اہتمام ممبر شپ کیمپ کا افتتاح کیا گیا اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، اختر شاہ، عثمان الحق قریشی، میاں اکبر ، ڈاکٹر رانا ارشد علی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی ترجمانی کی ہے مزدورں ، خواتین ، کسانوں طالبعلوں اور دیگر ہے۔ ہوئے طبقات کے لیے جنگ لڑی ہے اور اس جنگ میں پیپلز پارٹی کے قائدین نذرانے بھی پیش کیے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آکر اقلیتوں کے حقوق کے لیے بھی جدوجہد اور قانون سازی کی ہے سینٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے قربانی دیکر بلوچستان سے چیئرمین سینٹ منتخب کر وایا ہے اور بلوچستان کے عوام کو پیغام دیا ہے کہ تمام صوبوں کے حقوق برابر ہیں۔

انسانی حقوق ونگ

مزید : میٹروپولیٹن 1