فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کا پہلا کا نووکیشن ، ڈگریاں اور گولڈ میڈلز تقسیم

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کا پہلا کا نووکیشن ، ڈگریاں اور گولڈ ...

لاہور(جنرل رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی ایم بی بی ایس گریجوایٹ طالبات کا پہلا کانووکیشن منعقد کیا گیا۔گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت ، صوبائی وزیر اسپشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ محمد سلمان رفیق،چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹرنظام الدین اورڈائریکٹر جنرل ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹرنذیر احمد نے بطورگیسٹ آف آنرشرکت کی۔ کانووکیشن میں 293ایم بی بی ایس گریجوایٹ طالبات کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی18 طالبات میں گولڈ میڈل بھی تقسیم کئے گئے۔گولڈ میڈلز حاصل کرنے والی طالبات میں منیبہ رحمان مُصطفائی،شمائلہ رشید،مائرہ وجاہت،عائشہ نجیب خا ن ، پارسا خان ، میمونہ طاہر،عمان فاطمہ،مہرفریال خان،ملیحہ ندیم،زنجبیلا کوثر،حراہ محمود،رمشاہ شفیق ،خدیجہ ،آمناطارق خواجہ ، باچاخانہ اچکزئی،سمبل طاہر،میمونہ طارق،ماہم شاہداور وردہ احمد شامل تھیں۔اس تعلیمی سیشن کی بیسٹ گریجوئیٹ کا اعزاز منیبہ رحمان مُصطفائی نے حاصل کیا ۔ کانووکیشن میں چیف گیسٹ گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے نئے ایم بی بی ایس گریجوئیٹ طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج آپکی طبی تعلیمی سفر کی ابتدائی کامیابی کا دن ہے۔یہ دن آپ کے والدین کی دُعاوں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے۔آ پ کی منزل ایک کامیاب ڈاکٹر ہے۔شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی خواتین جو اپنی طبی تعلیم حاصل کر کے شادی کے بعد گھریلو زندگی اختیار کر لیتی ہیں۔ ان کی طبی خدمات کا اس ملک اور اس میں رہنے والی عوام کو اشد ضرورت ہے تاکہ اس ملک کی عوام کو بروقت بہترین علاج ملنے میں مدد مل سکے۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے چیف گیسٹ اور گیسٹ آف آنرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گریجوئیٹ طالبات کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کو آپ سے بہت توقعات ہیں اور ہم یہ چاہیں گے کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طالبات عوام الناس کی خدمت کو اولین ترجیح دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہترین فیکلٹی کے ساتھ یہ یونیورسٹی مستقبل میں ملک کی بہترین یونیورسٹی ہوگی۔اس موقع پرلاہور میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالمجید چوہدری ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان،پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر محمودایاز،ڈین انڈرگریجوئیٹ اینڈ رجسٹرار پروفیسر شیریں خاور،چیئرمین پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ندیم حیات ملک،وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل کالج پروفیسر فریدظفر،ڈین انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ پروفیسر مسعود صادق،پروفیسر محمد طیب ، پروفیسر محمدامجد،پروفیسر غلام مصطفی آرائیں،صدر ایف جاگ سوسائٹی،،ایف جے ایم یو سینئر فیکلٹی ممبرز سمیت سینئر پروفیسر،ڈینز،طالبات کے والدین اور طالبات کی کثیرتعداد موجود تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1