خسرہ کی وباء پھیل رہی ہیں ،حکمران خاموش ہیں،مراد راس

خسرہ کی وباء پھیل رہی ہیں ،حکمران خاموش ہیں،مراد راس

لاہور(پ ر) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے خسرہ کی وباء پھیلنے کے حوالے سے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق خسرہ پھر سر اُٹھانے لگا، لاہور میں خسرہ کے روزانہ سینکڑوں مریض ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے، خسرہ کے مریضوں کی تعداد 5 فیصد سے تجاوز کر گئی، وبا پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے، صحت کے دونوں ڈیپارٹمنٹس خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ مرض جلد وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے

مراد راس

مزید : میٹروپولیٹن 1