پولیس اہلکاروں کی بچے کے ساتھ بد اخلاقی ،نوشین حامد کا توجہ دلاؤ نوٹس جمع

پولیس اہلکاروں کی بچے کے ساتھ بد اخلاقی ،نوشین حامد کا توجہ دلاؤ نوٹس جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے شیرا کوٹ میں پولیس اہلکاروں کی بچے کے ساتھ بداخلاقی کیخلاف اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔7پولیس اہلکاروں نے نشے میں دھت ہو کر بچے کو باری باری بداخلاقی کا نشانہ بنایااور بچے کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔کیا پولیس نے اس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور کیا کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔