جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی انقلاب کی داعی ہے،مولانا عبدالرؤففاروقی

جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی انقلاب کی داعی ہے،مولانا عبدالرؤففاروقی

لاہور (پ ر) جمعیت علماء اسلام (س) جنوبی پنجاب کی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس جامعہ عبداللہ بن مسعودؓ ،خان پور میں جمعیت علماء (س) پنجاب کے امیر مفتی محمد اسعد درخواستی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مرکزی قائدین جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی، مرکزی نائب امیر مولانا عبدالخالق ہزاروی، مرکزی نائب امیر شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا فہیم الحسن تھانوی،جمعیت علماء اسلام سندھ کے مرکزی ناظم مولانا احمد علی ، کراچی کے امیر مولانا حماد اللہ مدنی،جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے مفتی امداد اللہ ناصر، سینئر نائب امیر مولانا عبدالصمد درخواستی، قاری عتیق الرحمن ارشد، احمد مکی زرگر، جمعیت کسان ونگ کے مرکزی صدر رانا سرور اعجاز و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ بحیثیت مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری جرنیل جمعیت مولانا عبدالرؤف فاروقی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی انقلاب کی داعی ہے اور عالم اسلام کے مسائل کا حل اسلامی ریاست کے قیام میں سمجھتی ہے عبدالرؤف فاروقی نے کہا کہ موجودہ بدعنوان ، کرپٹ اور استحصالی حکومت اور اس کے نظام کے خلاف مسلسل جدوجہد کرنا وقت کی ضرورت ہے جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا فہیم الحسن تھانوی نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا سمیع الحق عالم اسلام کا عظیم سرمایہ ہیں، آپ نے ملک میں نفاذ شریعت اور ملکی بقاء و سلامتی کے لئے ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ جمعیت اپنے اصول اور نظریہ کے تحت سرمایہ دار اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرائیکی صوبہ کے دیرینہ مطالبہ پر فوری طور پر عمل کر کے سرائیکی صوبہ کا اعلان کیا جائے گا،جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے امیر مفتی محمد اسعد درخواستی، جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی امداد اللہ ناصر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب 2018ء کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی جس کے لئے رابطہ عوامی مہم شروع کر دی گئی اجلاس میں جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع سے شورٰی کے ممبران قاری عتیق الرحمن ارشد، قاضی خلیل الرحمن، مولانا منیر احمد، مولانا سیف اللہ عظیمی، حافظ حسین احمد درخواستی، مفتی محمد ادریس، قاری سعید احمد رحیمی، مولانا خدابخش، مفتی ممتاز قاسمی، مولانا حسین احمد مدنی بہلوی، مولانا عبدالوہاب مزاری، مولانا شکیل الرحمن،قاری اللہ بچایا عزیز، مولانا محمد رفیق،مولانا ہاشم صدیقی، مولانا عبدالعزیز حسانی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...