سردار عادل عمر کی حمزہ شہباز کے ساتھ ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

سردار عادل عمر کی حمزہ شہباز کے ساتھ ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگامنڈی مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا ناراض پارٹی ممبران کو منانے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف نے صدر مسلم لیگ (ن)میا ں محمد شہباز شریف کو ہدایات بھی جاری کر دیں ہیں میاں حمزہ شہباز شریف اور سردار عادل عمر کی کی ون ٹو ون ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کو گرانے والے خود جنرل الیکشن 2018میں گہرے کنویں میں گر جائیں گے ،جلسے کرانے اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے سے ووٹ نہیں ملتے ہیں بلکہ ووٹ عوام کے کاموں سے ملتے ہیں سابق چیئرمین ضلع کونسل اور علامہ اقبال ٹاون کے سابق ٹاون ناظم سردار عادل عمر نے میاں حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کی اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور مسلم لیگ (ن) نے پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں۔ میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں 1947سے لیکر سابق حکومتوں نے جو کام نہیں کروائے تھے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنے 20سالہ دور میں کروا دئیے اور پاکستان ملک کو دن رات ترقی کی طرف لیجانے کی کوشش کر رہے ہیں، میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کے ناراض ممبران اور سابق رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماؤں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں ، انشاء اللہ 2018کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر اپنا وزیر اعظم بنائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...