تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں بھی قوم کو سرپرائز دے گی،یاسمین راشد
لاہور (پ ر) پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں بھی قوم کو بڑا سرپرائز دے گی اورملک میں انشاء اللہ آئندہ حکومت بنائے کی عمرا ن خان وزیراعظم ہوں گے،(ن) لیگ کا جلد شیرازہ بکھرنے والا ہے ، پی ٹی آئی میں شامل ہو نے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں ، نواز شریف قوم کا اربوں روپیہ لوٹ کر باہر لے گئے اور اپنے بچوں کو جائیدادیں بنا کر دیں ، 35سالوں سے شریف براداران عوام کا خون چوس رہے ہیں ، ووٹ کے تقد س کی باتیں کر نے والے اپنے دور اقتدار میں عوام کا استحصال کر تے رہے ہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف دونوں نے عوام کو دھوکا دیا ہے ، الیکشن کا دنگل سجنے والا ہے جلد نواز شریف کو اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا ، سندھ اور پنجاب پر سیاسی مافیا قابض ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوریت اور آئین کی حکمرانی پرمکمل یقین رکھتی ہے ، چوہدری سرور کی کامیابی (ن) لیگ پر بجلی بن کرگری ہے، رونا دھونا درباریوں کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے ، نواز شریف قوم کوگمراہ کر نے کی بجائے لوٹ مار کا حساب دیںِ ، شور مچانے اور جھوٹ بو لنے سے نواز شریف کو کچھ نہیں ملنے والا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی عدلیہ کے معزز ججز کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ۔