ٹیوب ویلوں پر جنریٹر لگائے جائیں کوٹ عبد المالک کی سماجی تنظیموں کا مطالبہ

ٹیوب ویلوں پر جنریٹر لگائے جائیں کوٹ عبد المالک کی سماجی تنظیموں کا مطالبہ

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک میں گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران پانی کی بندش کی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹیوب ویلوں کیساتھ جنریٹرز لگائے جائیں علاقہ کی سماجی و فلاحی تنظیموں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق کوٹ عبدالمالک ،شرقپور خورد کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہونے پر سماجی فلاحی تنظیموں نے کہا ہے کہ بجلی کی بندش سے پانی بھی نہیں ملتا گرمیوں کا آغاز ہونیوالا ہے تو لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹیوب ویل بھی بند ہونے سے شہر ی پانی کی بوند بوند کو ترس جائیں گے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ ،کمشنر ،ڈی سی شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ حل کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1