نوازشریف کے بیانیے کو چودھری نثار نے بھی مسترد کر دیا،اشرفبھٹی

نوازشریف کے بیانیے کو چودھری نثار نے بھی مسترد کر دیا،اشرفبھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ سابق نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیانئے کو اب ان کے چودھری نثار علی خان نے بھی مسترد کردیا ہے اور بتا دیا ہے کہ وہ کس طرح سے اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے کی سوچ رکھتے ہیں نواز شریف کو اب بھی یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ اداروں سے لڑائی کرکے انہیں کچھ نہیں ملے گا اور نہ ہی سیاسی طور پر شہید ہونے کا ان کا خواب کبھی پورا ہو گا وہ اپنے جرائم کی وجہ سے ہی سزا یافتہ بنیں گے ،خدا بخش کالونی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی منفی سوچ کی وجہ سے ان کو اپنے ساتھی بھی اب منہ نہیں لگا رہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ کے اندر موجود چودھری نثار جن کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف سے بھی پرانے مسلم لیگی ہیں وہ بھی نواز شریف کوان کی منفی سوچ کی وجہ سے چھوڑنے کے لئے تیار ہو چکے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...