ملک کی ترقی کا راز اسلام کے نظام میں پوشید ہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

ملک کی ترقی کا راز اسلام کے نظام میں پوشید ہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی ملک و قوم کی ترقی و کامیابی کا راز پوشیدہ ہے۔ ملک و قوم کی ڈوبتی کشتی کو دیانتدار ، غیور، دلیر اور بے باک و صالح قیادت ہی پار لگا سکتی ہے۔ عوام تمام سیاسی پارٹیوں کو آزما چکے ہیں بدقسمتی سے سابق اور موجودہ حکمران عوامی توقعات پر پور اُترنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پی پی 146 کے تفصیلی دورے کے موقع پر ذمہ داران اور اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، امیر زون حسیب الرحمن ، صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک ، سیکرٹری علاقہ وسطی جماعت اسلامی لاہور شعیب یعقوب ، خواجہ بلال ، سیکرٹری زون امین جاوید و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب اپنا قبلہ درست کر تے ہوئے اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان میں حقیقی اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کرنے والی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری ، قومی اداروں کی تباہی ، گرتی معیشت اور بے پناہ عوامی مسائل کے حل اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے پاکستانی غیور عوام کو سینیٹر سراج الحق کا ساتھ دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اب غاصب و لیٹرے اور جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکے داروں سے ہمیشہ کیلئے جان چھڑائیں تاکہ آنے والی نسلیں مدینہ جیسی ریاست میں پروش پائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آزادی اور حریت کا دین ہے نئی نسل نو کو اسلامی روح اور تعلیم سے یکسر غافل بنانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ذکر اللہ مجاہد