فیڈریشن آفریئلٹرز پاکستان کے وفد کی وزیر خزانہ کے ساتھ ملاقات

فیڈریشن آفریئلٹرز پاکستان کے وفد کی وزیر خزانہ کے ساتھ ملاقات

لاہور( ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر خزانہ رانا افضل سے میجر محمد رفیق حسرت صدر فیڈریشن آف ریئلڑز پاکستان چوہدری شفقت بندیشہ ناصر جاوید، خالد بٹ، بشارت علی، چوہدری احسان، نعمت چٹھہ اور دوسرے اہم رائیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ملاقات ہوئی۔ میجر رفیق حسرت اور دوسرے تمام شرکا نے تفصیل سے وزیر خزانہ صاحب کو بتایا کہ 2016ء جولائی میں جو ٹیکسوں میں سوفیصد اضافہ کیا گیا تھا وہ رائیل اسٹیٹ کے کاروبار کے لئے تباہ کن ثابت ہوا ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں اور بے شمار دفتربند ہوگئے ہیں۔ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں کیونکہ جو پلاٹ انہوں نے جولائی 2016ء سے پہلے خریدے ان کی قیمتیں 30سے 40 فیصد تک کم ہو گئی ہیں۔ اگر اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف دیا جائے توحالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی مشکلات کے حل کے لئے اقدامات کرے گی اور بجٹ سے پہلے رئیل اسٹیٹ کے نمائندوں سے مذاکرات کریں گے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ رائیل اسٹیٹ کا کام کرنے والے لوگ کاروبار کی تباہی پر سخت پریشان ہیں اور احتجاجی ریلوں کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ پروگرام کے مطابق 28مارچ کو پشاور، 5 اپریل کو لاہور، 7اپریل کو کراچی،گوادر اور 10اپریل کو اسلام آباد میں کنونشن اور ریلیاں ہوگی جس میں پورے ملک سے رییلڑز شرکت کریں گے۔

فیڈریشن

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...