وزار ت مذہبی امور تذبذب کا شکار،پرائیویٹ حج سکیم کا فیصلہ نہ ہو سکا

وزار ت مذہبی امور تذبذب کا شکار،پرائیویٹ حج سکیم کا فیصلہ نہ ہو سکا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پرائیویٹ حج سکیم کا فیصلہ نہ ہو سکا، وزارت مذہبی امور کو فیصلہ کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا، وزارت مذہبی امور اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف سپریم کورٹ جانے یا نہ جانے کا فیصلہ نہ کر سکی۔سنجیدہ حلقے سپریم کورٹ نہ جانے کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ سرکاری عمارتوں میں کمیشن کمانے والی لابی بھی سرگرم ہے۔ سب سے زیادہ اہم نئے کوٹہ کے لئے گزشتہ چار سال سے جدوجہد کرنے والے بن گئے ہیں کیونکہ اگر حکومت پرائیویٹ سکیم عارضی طور پر ختم کر دیتی ہے اور سب عازمین کو سرکاری سکیم میں لے جاتے ہیں ان سینکڑوں افراد کا کیا بنے گا جنہیں گزشتہ 4سال سے کوٹہ کا لالی پاپ دیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف وزارت مذہبی امور دو عملی کا شکار نظر آتی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے خود سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ لاہور، اسلام آباد، کراچی ،پشاور ہائی کورٹس میں زیر سماعت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ بھیج دیئے جائیں۔ اب سپریم کورٹ نے وزارت کی درخواست پر حج کے تمام کیس اسلام آباد منتقل کر دیئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ بھی دے دیا اب کس طرح سپریم کورٹ میں جائیں پتہ چلا ہے قانونی ماہرین نے بھی سپریم کورت نہ جانے مشورہ دیا ہے حتمی فیصلہ تفصیلی فیصلے کے بعد متوقع ہے۔

مشکلات

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...