سینیٹ کی 38 قائمہ فنکشنل کمیٹیوں کی تشکیل نو شروع

سینیٹ کی 38 قائمہ فنکشنل کمیٹیوں کی تشکیل نو شروع

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی 38 قائمہ فنکشنل کمیٹیوں کی تشکیل نو کا عمل شروع کر دیا گیا، اراکین کو کمیٹیوں کی رکنیت کے بارے میں خطوط لکھ دیئے گئے، مئی کے اواخر میں ہی سینیٹ کی تمام کمیٹیاں فعال ہو سکیں گی۔ذرائعکے مطابق گذشتہ روز سینیٹ سیکرٹریٹ سے تمام اراکین سینیٹ کو مجالس قائمہ اور فنکشنل کمیٹیوں کی رکنیت کے حوالے سے ان کی خواہش کے بارے میں باضابطہ طور پر پوچھ لیا گیا ہے وہ کہ کن کمیٹیوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں جبکہ ہر سینیٹر زیادہ سے زیادہ چار کمیٹیوں کا رکن بن سکے گا۔ خطوط کے جوابات ملنے پر آئندہ ماہ کے اوائل میں سینیٹ اجلاس میں ان کمیٹیوں کے اراکین کے ناموں کی منظوری متوقع ہے جس کے بعد چیئرمینوں کے انتخابات کا مرحلہ شروع ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...