کراچی، سمندر میں گرنیوالے کنٹینرز کی تلاش کیلئے زیرآب آپریشن شروع

کراچی، سمندر میں گرنیوالے کنٹینرز کی تلاش کیلئے زیرآب آپریشن شروع

کراچی (این این آئی)کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ روز جہاز سے گرنیوالے کنٹینرز کی تلاش کیلئے زیرآب آپریشن شروع کردیا گیا، جہاز کے ٹکرانے کے نتیجے میں 21 کنٹینرسمندر میں گر گئے تھے۔ذرائع کے مطابق سمندر میں غوطہ خور زیرآب کنٹینرز کی تلاش میں مصروف ہیں جب کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کرین ’’ہاتھی‘‘کو کنٹینر نکالنے کے لئے اسٹینڈ بائی کر دیا گیا۔ دوسری جانب چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے کنٹینرز سے لدے جہاز کا لنگر انداز سے ٹکرانے کی جگہ کا دورہ کیا اور کنٹینرز کے ڈوبنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق یہ امریقینی بنایا جارہا ہے کہ کنٹینرز بہہ کر چینل میں نہ آئیں، روکنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر