تماشیوں میں بھی پشاور زلمی کا پلڑا بھاری رہا

تماشیوں میں بھی پشاور زلمی کا پلڑا بھاری رہا

لاہور(فلم رپورٹر ) قذافی سٹیڈیم اس سال بھی پشاور زلمی کے لئے ہوم گراؤنڈ ثابت ہوا۔ سٹیڈیم میں ٹیموں کی یونیفارم کٹ پہن کر آنے والے شائقین کے لحاظ سے پشاور زلمی کے سپورٹرز کا پلڑا بھاری رہا اور تمام انکلوڑرز میں پشاور زلمی کے سپورٹرز کی تعداد زیادہ دیکھنے میں آئی .قذافی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں نے پاکستان کو پر امن ملک قراردیدیا۔تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا پہلا پلے آف میچ دیکھنے خصوصی طور پر لاہور پہنچے ۔امریکہ ، ہالینڈ، متحدہ عرب امارات ،نارو ے ،آسٹریلیا سمیت دیگر کئی ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی پی ایس ایل کا میچ دیکھنے کیلئے خصوصی طور پر پاکستان آئے جبکہ بعض کے ہمراہ ان کے غیر ملکی دوست بھی پاکستان آئے۔

پلڑا بھاری

مزید : صفحہ اول