قذافی سٹیڈیم کے راستے بند ہونے کے باعث تمام سڑکوں پر ٹریفک جام

قذافی سٹیڈیم کے راستے بند ہونے کے باعث تمام سڑکوں پر ٹریفک جام

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پی ایس ایل اور قذافی کو جا نے والے راستے بند ہونے کی وجہ سے شہر کی کئی ایک اہم شا ہر ا ؤ ں پر ٹریفک بری طرح جام ہو کر رہ گئی ۔فیروزپور روڈ اور قذافی اسٹیڈیم کو جا نیوالے راستے بیریر لگا کر بند کر دیے گئے جس سے کینال روڈ ا و ر اس کی ملحقہ سڑکیں جام ہو کر رہ گئیں سارا دن شہریوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ سی ٹی او رائے اعجاز کا کہنا ہے ٹر یفک پولیس نے بھی میچز کے دوران ٹریفک کے بہترین انتظامات کیے تھے ۔ْسی ٹی او رائے اعجاز احمد کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے پی ایس ایل کے پلے آف میچز کیلئے شائقین کرکٹ اورشہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ،مال روڈ،جیل روڈ، کینال روڈ،ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہیں ، رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے27فوک لفٹر،6بریک ڈاؤنز بھی تعینات کیے گئے تھے ۔گاڑی خراب ہونے کی صورت میں مدد کیلئے موبائل ورکشاپ بھی تعینات،میچ کے دوران ایک ٹریفک مانیٹرنگ روم،کنٹرول روم بھی قائم تھا۔شائقین کرکٹ کوبھر پور جوش و جذبہ سے خوش آمدید کہا گیا، شہری پارکنگ اورا سٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک وارڈنزسے رہنمائی حاصل کرتے رہے۔شہری متبادل راستوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے سٹی پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے مددلیتے رہے۔راستہ ایپ، ٹریفک پولیس ریڈیوFM88.6سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ کیا جا تا رہا۔

سی ٹی او

مزید : صفحہ اول