مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے مزید 4کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے مزید 4کشمیریوں کو شہید کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر( آن لائن )قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر د یا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں نوجوان مجاہدین تھے جو فورسز کیساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔خیال رہے بھارتی فورسز آئے دن سرچ آپریشن کی آڑ میں مقبوضہ وادی میں گھروں کی تلاشی لیتے ہیں اور بیگناہ کشمیریوں کو شہید کردیا جاتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری اور نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے جس سے متعدد افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں ۔ بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ بھی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں ایک بچہ اور بچی بھی شامل ہیں۔ ر پو ر ٹ میں بتایا گیا ہے بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ میں57 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ قابض فورسز نے مظالم کے دوران 16 رہائشی گھروں کو نقصان پہنچایا۔گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 179 شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -