ملک کو تصادم سے بچانا ہو گا ، دنیاجان لے پاکستانی کرکٹ کے شیدائی : شہباز شریف
لاہور، لندن (جنرل رپورٹر،مانیٹر نگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف لندن پہنچ گئے جہاں وہ بیگم کلثوم نوا ز کی عیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا لندن پہنچنے پر اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ میں معمول کے چیک اپ کیلئے لندن آیاہوں،یہاں کچھ ملاقاتیں اوربیگم کلثوم نوازکی عیادت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوکسی تصادم کی طرف جانے سے بچاناہوگا کیونکہ ملک نفرتوں اورجھگڑوں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ہم بات چیت کے ذریعے ملک کامستقبل روشن بنائیں گے جبکہ ادارے مل کرپاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کریں۔