ملک بد ر کئے گئے 23 روسی سفارتکار لندن چھوڑ گئے

ملک بد ر کئے گئے 23 روسی سفارتکار لندن چھوڑ گئے

لندن( آن لائن )برطانیہ کے شہر سیلیسبری میں سابق روسی انٹیلی جنس افسر اور ان کی بیٹی کو زہر دینے پر روس کے جن 23 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے اعلان کیاگیاتھا اس پرعملدرآمد شروع ہوگیا ،لند ن میں روسی سفارت خانے سے سفارتی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روس کیلئے روانہ ہوگیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں روسی سفارتخانے سے وین اور سفارتی گاڑیاں روانہ ہوگئی ہیں۔روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ تقریباً 80 لوگ بشمول روسی سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ لندن سے روس کیلئے روانہ ہوگئے۔روسی سفارتخانے کے باہر چند افراد جمع ہوئے اور سفارتخانے سے روانہ ہونے والے افراد کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہا۔برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ہفتے کو روس کے 23 سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

روسی سفارت کار

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...