چیف جسٹس نے شہریوں کے طرز زندگی پر ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے شہریوں کے طرز زندگی پر ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں شہریوں کے طرز زندگی پر ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے یہ ازخود نوٹس سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک تصویر پر لیا، جس میں لوگ گندے پانی میں جنازہ لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں چیف جسٹس ثاقب نثار متعدد اہم اور سماجی مسائل پر ازخود نوٹس لے چکے ہیں۔دوسری جانب جسٹس ثاقب نثار مختلف تقریبات اور فورمز میں بھی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں انصاف کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔

چیف جسٹس

مزید : صفحہ اول