بھارت کے کسی بھی احمقانہ عمل کا بھر پور جواب دیا جائے گا، دفترخارجہ
اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی احمقانہ عمل کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت مسلسل دھمکیوں کاسلسلہ بندکرے، پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت جنگی ماحول پیدا کرنے سے باز رہے لیکن اگر بھارت کی جانب سے کسی قسم کی احمقانہ حرکت کی گئی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
دفتر خارجہ