خادم رضوی سمیت 3ملزم کے ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری جاری

خادم رضوی سمیت 3ملزم کے ناقابل ضمانت وارنت گرفتاری جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق دیگر 3 مقدمات میں خادم حسین رضوی سمیت تین ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔گزشتہ سال نومبر میں وفاقی دارالحکومت کے علاقہ فیض آباد پر تحریک لبیک کی جانب سے دھرنا دیا گیا جو تقریباً 22 روز بعد ختم ہوا جبکہ اس دوران توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے مقدمات بھی درج کیے گئے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر گزشتہ روز پولیس خادم رضوی ا و ر پیر افضل قادری کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیض آ باد دھرنے کے دوران پولیس چوکی پر حملے اور تشدد کے مقدمات کی سماعت کی جس میں تحریک لبیک کے خادم حسین رضوی سمیت تین ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت کی جانب سے تھانہ کھنہ میں درج تین مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، مقدمات میں دہشت گردی، پولیس پرتشدد، کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔ان مقدمات میں خادم حسین رضوی، مولانا عنایت اللہ، ضیاء اللہ خیری اور شیخ اظہر تھانہ کھنہ پولیس کو مطلوب ہیں۔عدالت نے ملزموں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔واضح رہے پیر کے روز سپریم کورٹ میں بھی فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت ہوئی جس میں آئی ایس آئی کی جانب سے 46 صفحات پر مبنی رپورٹ پیش کی گئی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ورانٹ گرفتاری

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...