کالا باغ ڈیم نہ بنانے پر سابق وزرائے اعظم اور وزرا ئے اعلیٰ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی

کالا باغ ڈیم نہ بنانے پر سابق وزرائے اعظم اور وزرا ئے اعلیٰ کیخلاف توہین ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں کالا باغ ڈیم نہ بنانے پر سابق وزرائے اعظم اور چاروں صوبائی وزرا ء اعلیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت بغیر کیسی کارروائی کے 17مئی تک ملتوی ہوگئی ۔یہ درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر کررکھی ہے جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف ، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کوفریق بنایا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر