جب ’’ انو‘‘ بھائی نے چھکے مارے تب کافی پریشر تھا، حسن علی
لاہو ر (سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی کے فاوسٹ باولر حسن علی نے کہا ہے کہ آخری اوور میں جب ’’ انو‘‘ بھائی نے چھکے مارے تب کافی پریشر تھا لیکن ہم نے کم بیک کیا۔ میچ کے اختتام پر’’مین آف دی میچ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کاکہناتھا کہ میچ جیتنے اور آج کی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں ، جس طرح سے میچ ہوا ہم پر کافی پریشر تھالیکن اس کے باوجود ہم نے کم بیک کیا۔انہوں نے کہاکہ میں مکمل طور پر فٹ اور اپنی ’’ردھم ‘‘میں باولنگ کر رہا ہوں ،حسن علی نے لاہور آمد پر زندہ دلان لاہور کی جانب سے بھرپوراستقبال کرنے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’انشاء4 اللہ مستقبل میں بھی لاہور آوں گا۔
حسن علی