سٹی ڈ و یژن میں کومبنگ آپریشن کوائف کی چیکنگ و اندراج

سٹی ڈ و یژن میں کومبنگ آپریشن کوائف کی چیکنگ و اندراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل میچز اور ملکی سلامتی کے حوالے سے سٹی ڈویژن پولیس ودیگرسکیورٹی ایجنسیزکا سٹی ڈ و یژن کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن،جس میں بائیو میٹرک مشین اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے استعمال سے متعدد افراد کے کوائف چیک کیے اور انکا اندراج بھی کیا گیا، سٹی ڈویژن پولیس نے سی ٹی ڈی ، سپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں کے ہمراہ داتا دربار کے علاقہ میں کومبنگ سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلز،سراؤں اور گھروں کی سخت چیکنگ کی اس موقع پر بائیو میٹرک مشین اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے استعمال سے متعدد افراد کے کوائف چیک کیے اور انکا اندراج بھی کیا گیا آپریشن میں متعلقہ ڈی ایس پی اور سٹی ڈویژن کے ایس ایچ اوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ایس پی سٹی علی رضا کا کہنا ہے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
سٹی ڈ و یژن

مزید :

صفحہ اول -